نواز الدین صدیقی کی اہلیہ اب کس کیساتھ تعلق میں ہیں؟ خاموشی توڑ دی

ممبئی (پی این آئی )معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی آج کل اپنے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کو لے کر شہ سرخیوں میں جگہ بنا رہی ہیں اور آخر کار انہوں نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا رشتہ واضح کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالیہ صدیقی نے ای ٹائمز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایاکہ کوئی بھی اس بنیاد پر میرے کردار کے بارے میں سوال نہیں اٹھا سکتا کہ میں کس طرح خوش رہتی ہوں ، میں نے 2 سال پہلے ہی طلاق کیلئے رجوع کر لیا تھا ،

یہ نئی ساتھی سے ملاقات سے بہت پہلے ہی ہو چکا تھا ، تواس نئے شخص کا میری شادی کے ٹوٹنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، لیکن ہم اپنے بچوں کی خاطر بات کرتے ہیں ،میں چاہتی ہوں کہ نوا زاپنی زندگی میں اچھا کریں اور آگے بڑھیں ، ہمارا طلاق کا معاملہ ابھی چل رہاہے اور میں نے 19 سال جدوجہد کی ہے۔عالیہ صدیقی کا کہناتھا کہ میں نے اپنے نئے تعلق کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر نہیں کیا ،میں دماغی طور پر تھکی ہوئی تھی ، آخر کار میں اب زندگی میں آگے بڑھ چکی ہوں ،میں خوش ہوں ۔ عالیہ نے اپنے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اٹلی کا رہنے والا ہے اور آئی ٹی سیکٹر میں کام کرتا ہے ، ہماری ملاقات دبئی میں ایک سال قبل ایک مشترکہ دوست کی جانب سے دی گئی پارٹی میں ہوئی ،انہوں نے مجھ تک رسائی حاصل کی اور پھر ہم نے بات چیت کا آغاز کیا ، وہ بہت سمجھدار ، سادہ ، عزت دینے والا اور محبت کرنے والا شخص ہے ، وہ میرے لیے گزشتہ سال میں بہت بڑا جذباتی سہارا ثابت ہوئے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ میں زندگی میں آگے بڑھوں اور پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ دوں ، مجھے ایسا محسوس ہوتاہے کہ کاش یہ مجھے پہلے ملے ہوتے ۔عالیہ نے بتایا کہ فرانسیسی اور اٹالین زبان بہت اچھی بولتے ہیں لیکن ہم بات چیت کیلئے انگریزی کا استعمال کرتے ہیں ، اب وہ ہندی سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مجھے دیگر زبانیں سکھا رہے ہیں، وہ جلد ہی بھارت آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close