دپیکا اور رنبیر کپور کا بریک اپ کیوں ہوا؟ نیتو کپور نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

ممبئی(پی این آئی)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور نے بیٹے کی سابقہ گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ دیپیکا ایک اچھی پارٹنر نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیتو کپور نے ایک بار سمی گریوال کے چیٹ شو “مِیٹ دی پیرَنٹ”کے دوران بیٹے رنبیر اور دیپیکا کے بریک اپ سے متعلق میں بات کرتے ہوئے سارا ملبہ دپیکا پر ڈال دیا ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” مجھے نہیں لگتا کہ رنبیر کی بہت سی گرل فرینڈز تھیں، اس کی صرف ایک گرل فرینڈ تھی اور وہ ہے دپیکا،مجھے لگتا ہے کہ شاید ان کے رشتے میں کچھ کمی سی تھی، اِن کے رشتے میں کچھ نہیں تھا، شاید رنبیر خود اس رشتے میں پوری طرح سے شامل نہیں تھا، اس رشتے کو ٹوٹنے کی ضرورت تھی۔” نیتو کپور کا مزید کہنا تھا کہ” ہر کوئی گرل فرینڈ بوائے فرینڈ بناتا ہے، ہر ایک کے تعلقات ہیں اور وہ اسے لے کر آگے بڑھتے ہیں، اگر دپیکا اور رنبیر کا رشتہ کامل ہوتا تو وہ نہ ٹوٹتا۔” واضح رہے کہ نیتو کپور کو بھارت میں خاصی شہرت اور اعلیٰ مقام حاصل ہے، وہ ایک بار اپنے بیٹے رنبیر اور اُن کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے رشتے پر بھی سخت تنقید کر چکی ہیں،انہوں نے دپیکا سے قبل کترینہ کیف پر تنقید کے تیر چلائے تھے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ میں پلے بوائے کے نام سے مشہور رنبیر کپور گزشتہ سال عالیہ بھٹ سے شادی کر چکے ہیں اور اس جوڑی کی ایک بیٹی راہا بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close