مجھے بتایا گیا کہ میرا ایوارڈ مہوش حیات کو دے دیا گیا ہے، حسیب پاشا عرف عینک والا جن کا شکوہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان ٹیلی ویژن پر بچوں کے مقبول ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ “مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے دیا جانے والا ’ تمغہ امتیاز‘ اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا”۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں حسیب پاشا نے کہا کہ پی ٹی وی کے سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی میرا ڈرامہ عینک والا جن 3 سے 4 مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔۔۔

انہوں نے مجھ سے کہا کہ جتنا کام آپ کر چکے ہیں، آپ کو پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے۔۔۔۔ اور پھر انہوں نے میرے لیے پرائڈ آف پرفارمنس کی سفارش بھی کر دی۔۔۔۔۔ حسیب پاشا نے شکوہ کیا کہ اس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ ایک ڈرامہ سیریل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو میرا ایوارڈ دے دیا گیا جس پر میں نے سوچا جو بندہ 40 سال سے بچوں کی تفریح کیلئے محنت کررہا ہے اس کیلئے کوئی ایوارڈ نہیں اور اس کی جگہ ایک سیریل کرنے والی اداکارہ کو یہ اعزاز دے دیا گیا کیوں کہ اس سیریل میں اس اداکارہ نے خوبصورت پرفارمنس دی تھی، ایک بچی کو یہ ایوارڈ دیا گیا ۔۔۔۔۔ میرےمجھے سمجھ نہیں آتا اسلام آباد میں کون سے شہنشاہ جنات بیٹھے ہیں جو میرا نام نکال دیتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close