خوبرو بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی کی نئی مرسیڈیز کار کتنے کروڑ کی ہے؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وُڈ کی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی کو اپنی نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی نئی کار مرسیڈیز “مے بیخ” میں دیکھا گیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی شو بز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیارا ایڈوانی اپنی نئی کالے رنگ کی مرسڈیز “مے بیخ” میں نظر آئیں جس کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے ہے۔۔۔۔۔ کیارا ایڈوانی اپنے شوہر سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جاپان میں چھٹیاں منا کر گذشتہ ہفتے انڈیا واپس آئی ہیں۔۔۔۔۔

گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاپارازی اکاؤنٹ کی جانب سے کیارا ایڈوانی کی نئی ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں وہ ڈبنگ سٹوڈیو میں اپنی نئی مرسیڈیز مے بیخ میں آئیں۔۔۔۔ کیارا ایڈوانی نے میرون رنگ کا کورڈ سیٹ اور وائٹ ٹاپ زیب تن کیا ہوا تھا جس کے ساتھ انہوں نے سفید شوز اور کالے چشمے لگا رکھے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close