اداکارہ اسنیہل رائے کا10سال قبل سیاستدان سے شادی کا انکشاف

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ اسنیہل رائے نے اپنی عمر سے 21 سال بڑے سیاستدان سے شادی کا انکشاف کیا ہے۔

 

 

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اسنیہل رائے کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں عشق کا رنگ سفید، پرفیکٹ پتی سمیت دیگر شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ 10 سال سے شادی شدہ ہوں اور شوہر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی اُس وقت ہوئی جب میں 23 سال کی تھی اور شوہر مدھ ویندرا کمار کی عمر 44 سال تھی، اب ہماری شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں، اِس وقت میری عمر 33 اور میرے شوہر کی عمر 54 سال ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے شادی کو کبھی نہیں چھپایا لیکن اس پر کبھی بات بھی نہیں کی، اب مجھے لگتا ہے کہ شادی کا اعلان کر دینا چاہیے۔

 

 

 

 

اداکارہ کا کہنا تھاکہ شوہر سے ملاقات ایک ایونٹ میں ہوئی تھی، اس کی میزبانی بھی میں نے ہی کی تھی اور یہیں سے دوستی شروع ہوئی پھر شادی ہوئی، شوہر نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے اور کیرئیر بھی شادی کے بعد بنایا ہے۔ اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close