خوبرو 29 سالہ گلوکارہ نے خود کشی کر لی، لاش برآمد، تفتیش شروع

سیول (پی این آئی) 29 سالہ خوبرو کورین گلوکارہ ہائی سو نے خودکشی کر لی ہے۔۔۔۔ ان کی موت کی تصدیق پولیس نے دو روز بعد کی ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ گلوکارہ ہائی سو کی لاش پولیس کو دو روز قبل ملی تھی لیکن اس وقت اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور پولیس نے خاموشی سے تفتیش جاری رکھی۔۔۔۔کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائی سو کی لاش کے پاس سے ایک تحریر ملی جو گلوکارہ ہائی سو نے اپنی زندگی کے خاتمے سے قبل لکھی تھی۔۔۔۔

کورین پولیس حکام نے اس خط میں لکھے گئے پیغام کو عوام کے سامنے لانے سے فی الحال گریز کیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ کورین پولیس نے اس معاملے میں قتل کے امکانات کو رد نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close