نوجوان پاکستانی اداکارہ نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

کراچی (پی این آئی) معروف پاکستانی اداکارہ عزیکہ ڈینیل نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کرلی۔ انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

 

اداکارہ عزیکہ ڈینیل کی سیاست میں انٹری، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

 

اداکاری نے علی زیدی سے ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار انہوں نے اپنے ملک کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ہمیں اپنے ملک کو اس تباہی سے نکال کر اسے واپس ترقی کے اس ٹریک پر لانا ہوگا جیسا یہ عمران خان کے دور میں تھا۔خیال رہے کہ عزیکہ ڈینیل نے نور جہاں (2015ء) میں نورجہاں ،ملال یار (2018ء) میں حوریہ اور تیرا غم اور ہم (2020ء) میں سارہ کے نام سے مرکزی کردار ادا کیے۔ انہوں نے آؤ لوٹ چلیں (2016ء)، بلا (2018ء) اور چیخ (2019ء) میں معاون اداکارہ کے کردار نبھائے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close