ایمان علی نے پاکستان چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل ایمان علی نے پاکستان چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔۔۔۔۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایمان علی نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہونے کا عندیہ دے دیا۔۔۔۔ پروگرام کے میزبان کی جانب سے ملک کی معاشی صورتحال کیسے ٹھیک ہو گی کے سوال پر اداکارہ ایمان علی نے جواب دیا کہ میں سوچ رہی ہوں کہ کینیڈا شفٹ ہوجاؤں۔۔۔۔۔ایمان علی

نے بتایا کہ میرے شوہر کینیڈین شہری ہیں اس لئے میں بھی کینیڈا منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہوں کیونکہ جہاں وہ، وہاں میں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close