بالی وڈ کی بے بو، بیوٹی کوئین نے کس اپوزیشن لیڈر کو ڈیٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کی بیوٹی کوئین بے بو نے بڑے اپوزیشن لیڈر کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔۔۔۔ اس حوالے سے بھارتی ڈیجیٹل میڈیا میں شو بز کی سائٹ کُوئی مُوئی نے بالی وُڈ کی گلیمر گرل کرینہ کپور کے پرانے انٹرویو کا دلچسپ حصہ جاری کیا ہے۔۔۔۔۔ اس انٹرویو میں کرینہ کپور بھارت میں حزب اختلاف کے سب سے بڑے رہنما راہُل گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔۔۔۔۔

ویب سائٹ پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 2002 میں کرینہ کپور میزبان سِیمی گریوال کے مشہور ٹاک شو ’رینڈیوُو‘ میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے دل کھول کر باتیں کی تھیں۔۔۔۔اس انٹرویو کے دوران اُن سے پوچھا گیا کہ آپ کسے ڈیٹ کرنا پسند کریں گی؟ اس کے جواب میں کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے یہ کہنا چاہیے؟ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے یہ کہنا چاہیے، کیونکہ اس میں کوئی برائی نہیں ہے کہ میں اُنہیں جاننا چاہتی ہوں، یہ متنازع بات ہے، راہُل گاندھی۔۔۔۔۔کرینہ کپور نے کہا تھا کہ میں انہیں جاننا چاہوں گی۔ میں اُن کی تصاویر دیکھتی آرہی ہوں۔۔۔میں سوچ رہی تھی کہ اُن کے ساتھ باتیں کرنا کیسا لگتا ہوگا، میں اس خاندان سے ہوں جس کا تعلق فلموں سے ہے اور وہ سیاست دانوں کی فیملی سے آتے ہیں، لہٰذا شاید یہ ایک مزیدار گفتگو بنے۔۔۔۔ بالی وڈ کوئین کا یہ انٹرویو دینے میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close