متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ کو کیسے پھنسایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

ممبئی (پی این آئی) کتے، ٹرافی اور منشیات پر مشتمل ایک سازش نے بالی ووڈ اداکار کو متحدہ عرب امارات کی جیل میں پہنچا دیا۔ کرسن پریرا، جو اس وقت شارجہ سنٹرل جیل میں بند ہیں، کو یکم اپریل کو شارجہ کے ہوائی اڈے پر ایک یادگار لے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں منشیات چھپائی گئی تھیں۔ تاہم ممبئی کرائم برانچ کو اب پتہ چلا ہے کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر کتے کیلئے ہونے والی لڑائی کیلئے پھنسایا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں، انتھونی پال اور راجیش بوبھٹے کو گرفتار کیا ہے۔ راجیش کو انتھونی کی گرفتاری کے ایک دن بعد آج گرفتار کیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ کے رہنے والے ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے منشیات کے ساتھ پکڑی جانے کے بعد اداکارہ کی رہائی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا۔ کرائم برانچ کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم انتھونی کی بہن کا اداکارہ کی ماں ساتھ کتے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ یہ دونوں ایک ہی عمارت میں رہتے ہیں۔ کتے کی وجہ سے ان کی ماں کی انتھونی سے ایک بار لڑائی بھی ہوئی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسی معاملے پر اداکارہ کو مبینہ طور پر منشیات کے کیس میں پھنسایا گیا۔انتھونی نے مبینہ طور پر راجیش کے ذریعے اداکارہ سے رابطہ کیا جس نے ایک ٹیلنٹ کنسلٹنٹ کا روپ دھار کر اسے شارجہ میں ایک ویب سیریز کے لیے آڈیشن کے بارے میں بتایا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس سے ایک ٹرافی لے جانے کو بھی کہا جس میں اس نے ممنوعہ مواد چھپا رکھا تھا۔ انتھونی اور راجیش پر اسی طرح کے انداز میں ڈی جے کلیٹن روڈریگز کو پھنسانے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک کیک دیا جس میں منشیات چھپائی گئی تھیں۔ملزمان کو 2 مئی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ کرسن پریرا نے ‘سڑک2’ اور ‘باٹلا ہاؤس’ جیسی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close