نامور اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے شادی کر لی، دولہا کون نکلا؟

نیو یارک ( پی این آئی ) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، نغمہ نگار، اور ٹیلی ویژن میزبان کومل رضوی نے بھی شادی کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کومل رضوی نے امریکا میں مقیم بزنس مین، سلیکون ویلی، ٹیک ٹائیکون علی اُپل سے شادی کی ہے۔

 

کومل رضوی کی سلیکون ویلی کے بزنس ٹائیکون کےساتھ شادی ہوگئی - Pakistan - SAMAA

 

 

کومل رضوی نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے شوہر کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کیں۔41 سالہ کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شادی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا’’یہ ایک پختہ وعدہ ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ خواب دیکھوں، آپ کے ساتھ جشن مناؤں اور زندگی میں جو کچھ بھی ہو آپ کے ساتھ چلوں‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close