اداکارہ سعید امتیاز اپنی موت کی خبروں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی تھی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔اب سعیدہ امتیاز نے اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا۔اداکارہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھاکہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، آج میں جب سو کر جاگی تو مجھے ڈھیر ساری کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی میرے ساتھ کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی والا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ ٹھیک نہیں ہے، آپ کو نہیں پتا ہوتا سامنے والا انسان کس فیز سے گزر رہا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ جھوٹی خبر کے بعد فیملی کے لوگ مجھے دیکھنے گھر آگئے تھے، میں یہ سب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں