اداکارہ سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبریں لیکن حقیقت کیا نکلی؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر

کراچی (پی این آئی ) پاکستانی نژاد امریکن اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر افواہ قرار دے دی گئی ہے۔ آج دوپہر اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی افسوسناک خبر شئیر کی گئی تھی۔ انسٹاگرام سٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اس حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تاہم اداکارہ کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،سعیدہ امتیاز کے اچانک انتقال پر ان کے مداح بھی حیران ہو پریشان تھے۔ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔۔تاہم اب اداکارہ کے انتقال کی خبر افواہ قرار دے دی جا رہی ہے۔معروف رئیلٹی شو میں سعیدہ امتیاز کے ساتھ شرکت کرنے والے اداکار عمر عالم نے انسٹا گرام سٹوری پر سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کو فیک قرار دے دیا۔ اسی طرح سعیدہ امتیاز کے قریبی دوست صائم علی نے بھی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز بالکل ٹھیک ہیں،ان کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعیدہ امتیاز کا اکاؤنٹ ان کے سابق سوشل میڈیا منیجر نے ہیک کیا ہے اور ہیکر کی جانب سے ہی ان کے انتقال کی خبر شئیر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ سعیدہ امتیاز نے نجی ٹی وی چینل کے رئیلٹی شو تماشہ گھر میں بھی شرکت کی تھی۔اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close