شہناز گل نے سلمان خان کا نمبر ‘بلاک کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)بالی وڈ میں سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا کہ جب انہیں فلم کی پیشکش کے لیے سلمان خان کی کال موصول ہوئی تو انہوں نے نمبر ہی بلاک کردیا تھا۔ حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور شہناز گل سمیت دیگر اداکار کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے۔ دوران انٹرویو شہناز نے بتایا کہ ‘میں اُس وقت امرتسر گوردوارے میں تھی جب مجھے کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی اور میری عادت ہے کہ میں ایسے نمبرز کو بلاک کردیتی ہوں، میں نے اس وقت بھی یہ ہی کیا’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close