حریم شاہ کے ویڈیو لیک کرنے کے الزامات کے بعد صندل خٹک نے بھی خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والے کا نام بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ دنوں نامناسب ویڈیوزسوشل میڈیا پر لیک ہوئیں تھیں جس کے بعد حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ ویڈیوز صندل خٹک اور عائشہ نے لیک کی ہیں ۔ اس حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیوز بنانے والا ان کا شوہر نہیں بلکہ کوئی اور ہے ۔ صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم کا شوہر یہ ہے نہیں بلکہ یہ ایک سال پرانی ویڈیو اور اس وقت تو حریم کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی ۔ حریم شاہ نے مجھے سے پیسے مانگے تھے جو میں نے انہیں دیے تھے

جب واپسی کا تقاضہ کیا تو اس نے دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ہماری دوستی ختم ہو گئی تھی ۔ ویڈیوز بنانے والا شخص حریم شاہ کا بوائے فرینڈ حسن شاہ تھا جس کے ریلیشن میں یہ رہی ہے اور اس نے خود بھی اس چیز کو تسلیم کیا ہے ۔ صندل کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اوپر الزام لگا رہی ہے جائے ایف آئی اے میں کیس کرے اگر سچی ہے تو یہ اس نے خود سستی شہرت کیلئے لیک کی ہیں اس کے پاس اس طرح کی کئی ویڈیوز پڑیں ہیں ۔ اگر یہ ایف آئی اے ہمارے خلاف کیس نہیں کرتی تو پھر میں اس کے خلاف کیس کروں اور ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close