حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے کا معاملہ، صندل خٹک بھی میدان میں آگئیں

لاہور (پی این آئی ) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نجی ویڈیوز گزشتہ دنوں لیک ہوئی تھیں جنہوں نے تاحال سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔

ٹک ٹاک سٹار کے دعووں کے برعکس اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کو جس شخص کے پائوں کا انگوٹھا چوستے دیکھا گیا، وہ دراصل ان کے شوہر نہیں ہیں۔ حریم شاہ کی سابق دوست صندل خٹک نے بتایا کہ حریم شاہ کا شوہر تو یہ ہے ہی نہیں، وہ کہہ رہی ہیں کہ ایک سال پرانی ویڈیو ہیں تو ایک سال پہلے تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی، یہ ترکی میں تھی اور ہماری دوستی ختم ہوگئی تھی، ہم کیوں اس کے ساتھ ایسا کریں گے؟ یہ اس کا بوائے فرینڈ حسن شاہ تھا جس کے ساتھ یہ ریلیشن میں تھی اور یہ خود اس چیز کو مانتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں صندل خٹک کاکہناتھاکہ جس نے یہ جرم کیا ہے، میں چاہتی ہوں اس کو سخت سے سخت سزا ملے۔

صندل خٹک نے سوال اٹھایا کہ اب حریم شاہ کہہ رہی ہیں کہ سال پرانی ویڈیو ہیں، میں نے پہلے سے ایف آئی اے سے رجوع کرلیا تھا یعنی تمہیں پتہ تھا کہ تم ایسی گندی ویڈیوز بنائو گی اور یہ وائرل ہوں گی،کیوں؟ دوسری طرف ماضی میں حریم شاہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ وہ صاحب جس طرح اپنا انگوٹھا اس کے منہ میں پیش کررہے ہیں، وہ خاوند ہی ہوسکتا ہے ، اگر خاوند ہے تو سمجھو اس نے انتقام لیا اور اللہ نے اس کے ذریعے سے اس سے انتقام لیا ہے ۔ان کامزید کہنا تھاکہ اگر وہ خاوند نہیں ہے تو پھر ٹک ٹاکر کے شوہر بلال کیلئے میرا پیغام ہو گا کہ آپ کا نام کتنا خوبصورت ہے ،اگر آپ کے علاوہ کوئی شخص آپ کی بیوی کے منہ کے اندر اپنا انگوٹھا پیش کر رہا ہے ، اگر آپ بھی سید بادشاہ ہیں تو آپ بھی غیرت پکڑیں اور دیکھیں ، اس کو اپنے دائرے میں لے آئیں ، بیوی بنا کر رکھیں ، سر سے لے کر پاوں کے ناخن تک ہر چیز اوپن ہو رہی ہے،بہرحال یہ بے شرمی اور بے غیرتی کی وہ شکل ہے جس کو کم از کم قوم برداشت نہیں کرتی کیونکہ میں جب دبئی گیا تو انہوں نے کہا یہاں اس پر پابندی ہے، قطر میں بھی یہی صورتحال تھی۔

بحرین میں بھی اس پر پابندی لگی ہوئی ہے ، بہرحال یہ اللہ نے اس سے انتقام لیا ہے ۔خاوند کی طرف سے ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق جوابی سوال پر مفتی عبدالقوی کاکہناتھاکہ بات یہ ہے کہ اس طرح کے جو لوگ ہوتے ہیں، ان کو خاوند بھی ایسے ہی ملتے ہیں، ان کو بیوی بھی ایسی ملتی ہے، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر اس نے جان بوجھ کر کیا ہے تو اس نے بہت بڑا اس سے انتقام لیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close