سوشل میڈیا پر ٹرول ہونے کے بعد ندا یاسر کا معصومانہ سوال

کراچی (پی این آئی) 92 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے وائرل ویڈیو کے معاملے پر مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کا مؤقف آگیا۔ انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں وائرل ویڈیو کے حوالے سے ندا یاسر نے سوال پوچھا ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش، شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔ندا یاسر نے اپنے بیان میں کہا ’’ ہاں مجھے پتا ہے حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو ہنس لیں کھل کے لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے، جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے،

اس لیے میرا نعرہ ہے ’پیچھے ہٹ‘۔‘‘خیال رہے کہ ندا یاسر ، شعیب اختر کے ساتھ انٹرویو میں 92 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دے پائی تھیں۔ شعیب اختر نے پوچھا پاکستان 92 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ اس پر ندا یاسر نے پہلے تو 2006 کہا لیکن پھر انہوں نے ساتھ بیٹھی ہوئی شائستہ لودھی سے تاریخ پوچھی اور کہا کہ اب وہ سوال کرو۔ اس پر شعیب اختر نے سوال بدل دیا اور پوچھا پاکستان نے 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ اس پر ندا یاسر نے فٹ سے جواب دیا 1992۔ ندا یاسر کی اس ’حاضر جوابی‘ کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر کئی روز سے وائرل ہے اور ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close