سیلینا گومز کا ان کو موٹی کہنے والوں کو کرارہ جواب

لاس اینجلس (پی این آئی) گلوکارہ سیلینا گومز نے ٹرولز پر طنز کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی لیوپس کی دوا ان کے وزن میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنتی ہے۔پیج سکس کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اس کے جسم کے بارے میں تبصرے کیے تھے۔ سیلینا گومز نے زور دے کر کہا کہ وہ ماڈل نہیں ہیں اور کبھی ماڈل نہیں بنیں گی۔

انہوں نے باڈی شیمرز کو کہا کہ اگر وہ اسے پسند نہیں کرتے ہیں تو دفع ہوجائیں۔گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ ادویات استعمال کرتی ہیں تو ان کا پانی کا وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، اور یہ بہت عام چیز ہے۔ جب وہ دوا چھوڑتی ہیں تو ان کا وزن کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ امریکی گلوکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ جس چیز سے گزر رہی ہیں اس کے لیے کسی بھی قسم کی شرمندگی محسوس نہیں کرتیں کیونکہ کوئی بھی ان کی اصل کہانی نہیں جانتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close