اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمان بھارتی سیاستدان سے شادی کرلی

اسلام آباد (پی این آئی)معروف بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کی سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد سے کورٹ میرج کرلی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اداکارہ سوارا نے ٹوئٹر پر اپنی اور بھارتی سیاستدان کی کورٹ میرج اور بعد ازاں کورٹ کے باہر ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی اور شادی کا اعلان کیا۔شادی کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹس میں سوارا بھاسکر نے بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا ،

سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا ۔سوارا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتی کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close