دانش تیمور کو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ فلم آفر ہونے کا انکشاف

کراچی(پی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کا شمار پاکستان کے بہترین اور خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ “انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ کی کامیڈی فلم آفر ہوئی تھی”۔

حال ہی میں دانش تیمور نجی ٹی وی کے پروگرام “دی ٹاک ٹاک شو” میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے ساتھ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ “انہیں کرینہ کپور کے ساتھ بالی ووڈ سے ایک بڑی آفر ہوئی تھی”۔اداکار نے بتایا کہ” انہیں کرینہ کے ساتھ فلم آفر ہوئی جس کے لئے وہ اور عائزہ بےحد پُرجوش تھے وہ بالی ووڈ فلم “ویرے دی ویڈنگ” تھی جس کے لئے وہ بلکل تیار تھے۔یہاں تک کہ مجھے پروڈکشن کی جانب سے تاریخیں بھی دی گئیں، مجھے اور جاوید شیخ کو ٹیم نے فائنل کیا، فلم کی شوٹنگ تھائی لینڈ میں ہونی تھی لیکن پھر کرینہ کپور حاملہ ہو گئیں اور فلم میں ہمیں کاسٹ نہیں کیا جا سکا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے تھے”۔یاد رہے کہ لالی ووڈ ہیرو دانش تیمور ایک باصلاحیت اور بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری سمیت فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے سب کو متاثر کیا ہے۔انکے مشہور ڈراموں میں “اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے”، “دیوانگی” اور”کیسی تیری خودغرضی” شامل ہیں جس میں شائقین کی جانب سے ان کی پرفارمنس کو بےحد پسند کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close