عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی مشکل آسان ہو گئی

کراچی (پی این آئی) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔آج منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی ۔یہ بات اہم ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر نے عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کی دفعات 20، 21 اور 24 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے میں عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دانیہ شاہ نے اپنی والدہ اور لالچی گینگ کے ساتھ مل کر میرے بابا عامر لیاقت کو پیسوں کے لالچ میں بلیک میل کیا، ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close