علی ظفر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے استاد نکلے

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کےاردو کے استاد نکلے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران گفتگو کرتے ہوئے معروف گلوکارعلی ظفر نے انکشاف کیا کہ “جب فلم کے لیے بھارت گیا تو کترینہ کیف کا اردو کا استاد میں تھا کیونکہ انہیں اردو نہیں آتی تھی”۔

علی ظفر نے کہا کہ “پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، جو نئے بچے ہیں ان کے پاس پلیٹ فارم ہے، ہمارے وقت میں اتنا کچھ نہیں تھا، چھنو گانے کی وجہ سے شہرت ملی لیکن کیبل والوں کو کہتا تھا کہ میرا گانا چلا دو، اُس وقت مشہور ہونا مشکل تھا۔جس گھر میں میں پیدا ہوا وہ علمی گھرانہ ہے، ہمیشہ گھر میں پروگریسو گفتگو ہوتی تھی، میرے والد پوچھتے تھے اگر سی ایس ایس نہیں کرنا تو زندگی میں کیا کرو گے ؟ ، لیکن مجھے بچپن سے پتہ تھا کہ میں کیا بننا چاہتا ہوںانہوں نے مزید کہا کہ “میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں، میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں،” طیفا ان ٹربل” اس لیے بنائی تاکہ پاکستان کو فخر ہو، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close