عالمی شہرت یافتہ اداکار، صداکار ضیاء محی الدین بھی رخصت ہو گئے

کراچی (پی این آئی) ضیا محی الدین کراچی میں91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کراچی سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار اور میزبانضیاء محی الدین طبیعت کی ناسازی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ضیاء محی الدین کو چند روز قبل بخار اور پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا جہاں پر الٹرا ساؤنڈ کیے جانے پر معلوم ہوا ہے کہ ان کی آنت میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس پر ان کی آنت کا آپریشن کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے بعد ضیاء محی الدین کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دورانِ علاج انتقال کر گئے۔ ضیاء محی الدین 20 جون 1931ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close