کراچی (پی این آئی) کراچی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے لیے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے شوٹنگ کرنے والی ٹیم پر حملہ کر دیا اور ان سے بدتمیزی کا رویہ اختیار کیا۔ اس حوالے سے ڈرامے کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا،
ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کر لیا۔ نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے۔ اس واقعے کے حوالے سے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں