سدھارت ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس سدھارت اور کیارا کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں ہوگی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بالی وڈ جوڑی کے خاندان کے افراد جیسلمیر پہنچ چکے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 5 فروری کو مہندی سے ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سدھارت اور کیارا کی شادی کی تاریخ 6 فروری سامنے آئی تھی تاہم اب شادی کی حتمی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بالی وڈ جوڑی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے ہیں جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close