رابی پیرزادہ سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیر زادہ علیل ہوگئیں،ڈاکٹرزنے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیر زادہ مسلسل مصروفیات کی وجہ سے بیمار ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں شدید انفیکشن ہوا جس کی وجہ سے انہیں ایک ہفتے کے لئے مکمل آرام کامشورہ دیا گیاہے۔ اس حوالے سے اداکارہ رابی پیر زادہ سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ شدید انفیکشن کی وجہ سے علیل ہو گئی ہوں۔

مجھے امید ہے کہ اپنے والدین اور پرستاروں کی دعاں سے بہت جلد ٹھیک ہوجاں گی اور دوبارہ سے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی بہت شکرگزار ہوں جو میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close