اداکارہ وینا ملک نے کامیابی کا راستہ بتا دیا

لاہور (پی این آئی ) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ محنت کے بغیر کسی بھی فیلڈ میں کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، میرے پرستار مجھے بے حد سراہتے ہیں ، میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے،کسی کی پیروڈی کرنا آسان کام نہیں ہوتا اس کیلئے شخصیت کو خوب جانچنا پڑتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ جب آپ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو آپ کو مضبوط ہونا پڑتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو آپ کبھی بھی اپنی منزل کو نہیں پا سکتیں۔

میں گھر سے باہر ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے۔لیکن گھر میں بالکل اس کے برعکس ہوتی ہوں کیونکہ وہاں آپ نے پیار اور محبت بانٹنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close