بھارتی رقاصہ سپنا چوہدری پر بھابھی نے مقدمہ درج کروا دیا، الزام کیا لگایا؟

چندی گڑھ (پی این آئی) ہریانوی گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چوہدری اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف بھابھی کو ہراساں کرنے اور جہیز کا مطالبہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ضلع پلوال کی پولیس نے سپنا کے بھائی کرن اور ماں نیلم کے خلاف جہیز حملہ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ سپنا چوہدری کی بھابھی نے پلوال کے ویمن پولیس سٹیشن میں ڈانسر اور ساس نیلم اور شوہر کرن سمیت دیگر کے خلاف جہیز کے طور پر کریٹا کار کا مطالبہ کرنے کی شکایت درج کرائی ہے.

شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اس کے سسرال والوں نے اس پر حملہ کیا اور جہیز کا مطالبہ کیا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر اسے ہراساں کیا گیا اور جنسی استحصال کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے 2018 میں دہلی کے نجف گڑھ کے رہنے والے سپنا کے بھائی کرن سے شادی کی تھی.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close