راکھی ساونت کےساتھ ہوا دھوکا ،عادل درانی کا خفیہ شادی رکھنے کا معاملہ سامنے آگیا

ممبئی (پی این آئی)بھارتی ڈانسر راکھی ساونت نے کہاہے کہ میری شادی خطرے میں ہے۔راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی صحافیوں کو بتایا کہ میں بہت ڈسٹرب ہوں، میری شادی خطرے میں ہے، مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا اور میں آپ کو کچھ نہیں بتاسکتی، وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا۔بھارتی ڈانسر نے کہا کہ میں اللہ سے دعا کرتی ہوں، آخر میں نے کسی کا کیا بگاڑا، پہلی میری ماں چلی گئی اور اب یہ سب ہورہا ہے۔راکھی نے ہاتھ جوڑ کر جذباتی انداز میں درخواست کی کہ ظلم مت کرو،

شادی کوئی مذاق نہیں ہے ، میری شادی شدہ زندگی میں آکر کسی کو کیا ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close