عراق میں نسل کشی کے واقعات سن کر انجلینا جولی کی حالت غیر ہو گئی

بغداد(پی این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بدھ کے روز عراق کا دورہ کیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اس دورے کی تصاویر پوسٹ کیں اور عراق میں یزیدی لوگوں کی نسل کشی کے متعلق مقامی لوگوں کی باتیں سنتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔اپنی ایک پوسٹ میں انجلینا جولی نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں،

اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”میں نے عراق میں اپنی دوست نادیہ مراد کے ہمراہ ایک جذباتی دن گزارا، ہم نے یہ دن عراق کے علاقے سنجار میں گزارا۔“نادیہ مراد نوبل انعام یافتہ شخصیت ہیں اور وہ عراق میں جنگ کے متاثرین کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انجلینا جولی نادیہ مراد کے ساتھ مل کر پہلے بھی عراق کے جنگ زدہ لوگوں کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔انجلینا جولی کہتی ہیں کہ ”ہمیں بتایا گیا کہ کس طرح داعش کے شدت پسند دیہات پر دھاوا بولتے اور مردوخواتین کو الگ کردیتے تھے۔“انجلینا جولی کہتی ہے کہ یزیدی مردوخواتین کو الگ کرنے کے بعد تمام مردوں کو قتل کر دیا جاتا اور خواتین کو جنسی غلام بنا کر ساتھ لے جاتے اور منڈیوں میں انہیں جانوروں کی طرح فروخت کیا جاتا۔واضح رہے کہ عراق کے ضلع سنجار میں یزیدی آبادی اکثریت میں تھی اور انہی لوگوں کو داعش کے شدت پسندوں نے سب سے زیادہ نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close