ٹک ٹاکرز کیلئے اہم خبر آ گئی، نئی اپ ڈیٹس کون کونسی تبدیلیاں لائیگی؟

کراچی(پی این آئی)ٹک ٹاک ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے جو تخلیقی صلاحیتوں، اپنے خیالات کے اظہار اور دل سے نکلے اُس جذبہ کے تحت چلتا ہے جسے تخلیق کار مستند مواد بنانے میں وقف کرتے ہیں۔ پلیٹ فارم پر تخلیق کاروں کی مدد کی عرض سے ٹک ٹاک نے اکاؤنٹ کے نفاذ کے لیے ایک اپڈیٹڈ سسٹم کا اعلان کیا، جس کا مقصد مواد تخلیق کرتے وقت ٹک ٹاک کا بہترین تجربہ دینا ہے۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز اُن اعمال اور مواد کا احاطہ اور وضاحت کرتی ہیں جن کی پلیٹ فارم پر اجازت نہیں ہے، اور جب لوگ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ٹک ٹاک پلیٹ فارم کو محفوظ رکھنے کے لیے ان کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ کمیونٹی کے زیادہ تر افراد پالیسیوں کا تقدس قائم رکھتے ہیں مگر چند لوگ بار بار پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اپنے رویئے میں تبدیلی نہیں لاتے۔ صارف کو بہتر تجربے دینے کے لیے، ٹک ٹاک نے اکاونٹ انفورسمنٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا تاکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے جس کا ذریعے ٹک ٹاک کو زیادہ مؤثر طریقے سے اور نقصان دہ اکاؤنٹس کو ہٹانا ممکن بنے گا۔ علاوہ زیں تخلیق کاروں کی اکثریت جو پالیسیوں کا احترام کرتے ہیں، پلیٹ فارم پر ایک مستقل اور بہتر تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔

موجودہ اکاؤنٹ انفورسمنٹ سسٹم کے تحت خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار استعمال کیے جاتے ہیں، جیسے پوسٹنگ اور کمنٹ کرنے پر جُزوی پابندی۔ اِسی دوران لوگوں کو پالیسیوں کے بارے میں تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ آئندہ یہ خلاف ورزیاں روکی جاسکیں۔ مجموعی طور پر یہ طریقہ کارگر ثابت ہونے کے باوجود ٹک ٹاک کے تخلیق کاروں نے بتایا کہ اِسے نیویگیٹ کرنا دشوار ہوسکتا ہے اور ان تخلیق کاروں کو متاثر کر سکتا ہے جو شاذ و نادر نادانستہ طور پر کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنے میں کم کارگر ہوسکتا ہے۔ ایک تجزیہ کے تحت مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں میں تقریباً 90 فیصد مسلسل ایک ہی فیچر کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور 75 فیصد سے زائعد ایک ہی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ اس معاملے کو بہتر انداز سے حل کرنے کے لیے، ٹک ٹاک تخلیق کاروں کی بہتری کے لیے اور پلیٹ فارم کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو ہٹانے کے لیے اکاونٹ انفورسمنٹ سسٹم کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔
نئے نظام کے تحت، اگر کوئی ایسا مواد پوسٹ کرتا ہے جس سے ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے، تو اکاونٹ پر سٹرائیک ہو جائے گی کیونکہ وہ مواد حذف کردیا گیا ہوگا۔ اگر کوئی اکاونٹ اسٹرائیکز کی حد پلاٹ فارم کے کسی فیچر سے متعلق (جیسے کمنٹز) یا پالیسی سے پیوستہ (جیسے ہراسہ کرنا) کو پار کرجاتا ہے، تو اس پر مستقل طور پر پابندی لگا دی جائے گی۔ ان پالیسی کی حدود کمیونٹی کے اراکین کو نقصان پہنچانے کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں – مثال کے طور پر، اشتعال انگیز نظریات کو فروغ دینے کے خلاف ٹک ٹاک پالیسی کی کم نقصان دہ اسپام کو شیر کرنے کے مقابلے میں زیادہ سخت ہو سکتی ہے۔ٹک ٹاک شدید خلاف ورزیوں کے لیے ابتدائی اسٹرائیک پر مستقل پابندی لگانا جاری رکھے گا، بشمول تشدد کو فروغ دینا، دھمکانا، بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو دکھانا یا اس میں سہولت کار بننا، یا تشدد دکھانا۔ ایک اضافی حفاظت کے طور پر، پالیسیوں اور فیچرز سے متعلقہ سب سے زیادہ اسٹرائیکس یافتہ اکاونٹس پر بھی مستقل پابندی لگا دی جائے گی۔ اکاونٹ کے ریکارڈ سے سٹرائیکس 90 دنوں کے بعد ختم ہو جائیں گی۔ان تبدیلیوں کا مقصد ٹک ٹاک کے نفاذ کے فیصلوں میں شفافیت لانا اور کمیونٹی کو کمیونٹی گائیڈلائنز پر عمل کرنے میں مدد کرنا ہے۔ تخلیق کاروں کی مددکے لیے ٹک ٹاک آنے والے ہفتوں میں تخلیق کاروں کو فراہم کردہ حفاظتی مرکز میں نئے ??فیچرز متعارف کروائے گا۔ ان میں ایک ”اکاونٹ اسٹیٹس” کا حصّہ شامل ہے جہاں تخلیق کار اپنے اکاؤنٹ اسٹیٹس باآسانی ملاخط کرسکتے ہیں، اور ”ریکارڈ کی رپورٹ” کا حصّہ جہاں تخلیق کار دیگر مواد یا اکاونٹس پر بنائی گئی رپورٹس دیکھ سکتے ہیں۔ یہ نئے ٹولز ان نوٹیفیکشنز میں شامل ہوجاتی ہیں جو تخلیق کاروں کو پہلے سے موصول ہوئی تھیں اگر انہوں نے پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے، اور تخلیق کاروں کے لیے انفورسمنٹ کے خلاف اپیل کرنے کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ اپیل درست ہونے پر ہڑتالوں کو ہٹا دیتی ہے۔ ٹک ٹاک تخلیق کاروں کو مطلع کرنا شروع کر دے گا اگر وہ ان کا اکاونٹ مستقل طور پر ہٹائے جانے کے قریب ہے۔
اعتدال پسندی کے طریقوں میں شفافیت کو قائم رکھنے کے لیے ایک اور قدم کے طور پر، ٹک ٹاک ایک نئے فیچر پر کام شروع کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو یہ معلومات فراہم کرے گا کہ ان کی کون سی ویڈیوز ‘فوریو’ فیڈ کے لیے نااہل قرار دی گئی ہیں۔ انہیں یہ بھی بتائیں کہ ایساکیوں کیا گیا اور انہیں اپیل کرنے کا موقع دیں گے۔ تازہ ترین اکاونٹ انفورسمنٹ سسٹم عالمی سطح پر جاری ہوا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک کمیونٹی کے تمام ممبران کو مطلع کرے گا کہ کب یہ نیا سسٹم ان کے لیے دستیاب ہے۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے لیے استعمال ہونے والے عمل کی ترقی اور شیرنگ جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر ہر قسم کے اکاؤنٹس کے لیے درست، باریک بینی سے نفاذ کے فیصلوں کی یقین دہانی کراتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close