اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کے نام پر عوام کو لاکھوں روپے کا چونا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) اداکارہ و گلوکارہ فضا علی اور گلوکار ساحر علی بگا کے کانسرٹ کے نام پر فراڈیوں نے عوام کو چونا لگا دیا۔فضا علی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اطلاع دی کہ ناصرف مداحوں بلکہ ان کے اور ساحر علی بگا کے ساتھ ‘پیزمین’ نامی کمپنی نے فراڈ کیا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ 28 جنوری کو انہیں اور ساحر کو ایک کانسرٹ کے لیے مدعو کیا گیا جو کہ بہاولپور کے نور محل میں ہونا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کانسرٹ کے لیے ساحر اور فضا کا نام استعمال کر کے ایڈوانس میں ٹکٹس فروخت کیے گئے لیکن دونوں کو کانسرٹ کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور نہ ہی کمپنی نے یہ بتایا کہ انہیں بہاولپور کب آنا ہے اور کیسے آنا ہے۔فضا نے بتایا کہ ہمارے نام پر کانسرٹ کے ٹکٹس فرو خت کرنے کے بعد کمپنی نے ان سے رابطہ منقطع کر دیا اور نہ ہی فون اٹھایا جا رہا ہے، جب کہ کسی اجنبی نمبر سے فون کرنے پر وہ فون اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ غریب عوام کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے، فضا نے ٹکٹس خریدنے والوں سے درخواست کی کہ کسی طرح اپنے پیسے ریفنڈ کروا لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close