بھارتی اداکارہ تبو نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آ گئی

ممبئی ( پی این آئی ) بھارتی اداکارہ تبو کسی تعارف کی محتاج نہیں وہ پچھلی 3دہائیوں سے بالی ووڈ اور مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں لیکن ابھی تک انہیں ایسا کوئی جیون ساتھی نہیں ملا جس کے دل پر وہ حقیقی طور پر راج کر سکیں۔ بالی ووڈ میں اسی کئی اداکارائیں ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی لیکن ان کے افیئرز بہت مشہور ہوئے ، تبو کا شمار بھی انہی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ۔

تبو کی زندگی کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی زندگی میں بہت سے لوگ ان کو ڈیٹ کرنے آئے اور وہ بہت سے لوگوں کے ساتھ رشتے میں رہیں لیکن وہ زندگی بھر پیار کے لیے ترستی رہیں۔تبو زندگی کی 51بہاریں دیکھ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔تبو کی لو سٹوریز کا ذکر کیا جائے تو ان کی زندگی میں آنے والے پہلے اداکار کا نام سنجے کپور تھا۔ دونوں نے فلم ‘پریم’ کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔سنجے کپور اور تبو کا یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور جلد ہی دونوں الگ ہو گئے۔ سنجے کپور کے بعد تبو کا نام مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا ۔ ساجد نے تبو سے اس وقت ڈیٹنگ شروع کی جب وہ اپنی اہلیہ دیویا بھارتی کے جانے سے صدمے میں مبتلا تھے۔ تبو اور ساجد دونوں نے طویل عرصے تک اپنے تعلقات کو چھپائے رکھا ، جب ان کے افیئر کی خبریں منظر عام پر آئیں تو کچھ دنوں بعد دونوں نے علیٰحدگی اختیار کر لی اور دونوں کے درمیان بریک اپ ہو گیا۔

ساجد سے بریک اپ کے بعد ساؤتھ کے تجربہ کار اداکار ناگارجن تبو کی زندگی میں آئے۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ تبو کا ناگارجن کے ساتھ 10 سال سے زیادہ کا معاشقہ چلا ،ناگارجن پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ ناگارجن کے ساتھ 10 سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتے، اس لیے تبو نے خود کو ناگارجن سے دور کر لیا۔ تبو ان دنوں اپنی فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں تبو اور اجے دیوگن فلم ‘دریشیم 2’ کے بعد ایک بار پھر سکرین پر نظر آنے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close