شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے، تین دنو ں کی کمائی کتنے کروڑ ہوگئی؟

ممبئی (پی این آئی) بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، صرف 3 روز میں دنیا بھر میں 313 کروڑ کما لئے۔ فلم پٹھان نے صرف بھارت میں 201 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ بیرون ممالک میں بھی اس فلم کی بھرپور پذیرائی کی گئی جس کے دوران فلم بینوں نے 112 کروڑ کا بزنس دیا۔ مذکورہ فلم میں شاہ رخ خان 4 سال بعد بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں جن کا ساتھ دپیکا پڈیکون اور جان ابراہم نبھا رہے ہیں،

فلم کو 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ فلم پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close