بھارتی اداکارہ راکھی ساونت شدید غم سے نڈھال ہو گئیں

دہلی(پی این آئی) حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی والدہ میں کچھ عرصہ قبل کینسر اور برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی جس کہ بعد انہیں ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا ،بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی جانب سے راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کا خرچ اٹھایا جارہا تھا جس پر راکھی ساونت نے سلمان خان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا ۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے کچھ روز پہلے ہی اپنی والدہ کی خواہش پر اسلام قبول کرکے اپنے قریبی دوست عادل درانی سے شادی کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close