کنگنا رناوت بھی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان ‘کی مداح ہوگئیں

ممبئی(پی این آئی)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریپ اپ پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ” ایسی فلمیں چلنی چاہئیں”۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان” کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ” ایسی فلمیں چلنی چاہئیں. مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما والے پیچھے رہ گئے ہیں، ہر انسان کو اپنی حد تک کوشش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر سینئر اداکار انوپم کھیر بھی کنگنا رناوت کے ساتھ موجود تھے۔ انوپم کھیر نے کہا کہ””پٹھان” بہت بڑی فلم ہے اور اسے بہت بڑے بجٹ سے بنایا گیا ہے”۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم “پٹھان” نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتے ہوئے بالی ووڈ میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ بالی ووڈ فلم “پٹھان” میں شاہ رخ خان، جان ابراہیم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close