لاہور (پی این آئی )پاکستان کی معروف سابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کچھ عرصہ قبل شوبز سے راستے جدا کرتے ہوئے دین کی راہ اختیار کر لی ہے تاہم ان کے ساتھ پیش آنے والے ویڈیو لیک واقعہ نے ان کی زندگی یکسر تبدیل کر دی جس کا اعتراف انہوں نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے ٹیلی ویژن پروگرام میں بتایا کہ میں بہت ہی مغرو ر ہوا کرتی تھیں اور اپنے آپ کو مضبوط کردار کی سمجھتی تھی جو انڈسٹری کے سکینڈلز ، تعلقات اور تنازعات سے دور رہی،
میں عمومی طور پر لوگوں کو نیچا دکھاتی تھی کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ وہ مجھ سے کم تر ہیں، بعد میں مجھے اپنی اخلاقی برتری پر شیخی مارنے پر پچھتاوا ہونے لگا کیونکہ یہی میرے زوال کی وجہ بنا ، اللہ نے مجھے میرے غرور کی وجہ سے سزا دی ، اللہ کا مقصد مجھے سیدھے راستے پر لانا تھا اور یہی وجہ تھی جو بھی میرے ساتھ ہوا کیونکہ تبدیلی تکلیف کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔رابی پیر زادہ نے کہا کہ لیکن اب میرا موقف تبدیل ہو چکاہے اور میں سمجھتی ہوں کہ وہ تمام خواتین مجھ سے بہتر انسان ہیں، مجھے لگتاہے کہ ویڈیو لیک ہوئی اور مجھے میرے غرور کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں