شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی پہلے دن کی کمائی کتنے کروڑ روپے ہوئی؟ دھوم مچا دی

لاہور( پی این آئی)شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی فلم” پٹھان” کی پہلے دن کی کمائی مختلف فلمی تجارت کے اندازوں کے مطابق 50 کروڑ سے تجاوز کرگئی ۔ یہ فلم اب تک کی سب سے بڑی ہندی اوپنرز میں شامل ہے اور ریتک روشن کی فلم ” وار”، عامر خان کی “ٹھگز آف ہندوستان” اور یش کے کے جی ایف کے ہندی ڈب ورژن: چیپٹر 2 کے ساتھ ٹاپ پوزیشن کے لیے مقابلہ کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں پہلے شو کے فوری بعد “پٹھان ” کے 300شوز جوڑے گئے جو کہ ہندی فلم کیلیے اب تک کی سب سے بڑی ریلیز ہے۔بالی ووڈ کے تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق” نمائش کنندگان نے پہلے شو کے بعد ہی ‘پٹھان’ کے 300 شوز شامل کیے ہیں۔ فلم کی کل سکرین کی تعداد اب دنیا بھر میں 8,000 سکرینز پر مشتمل ہے، اس میں سے 5,500 سکرینز بھارتی اور 2,500 سکرینز بین الاقوامی ہیں۔ یہ کسی بھی ہندی فلم کے لیے اب تک کی سب سے بڑی ریلیز ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ “پٹھان ” کے “بےشرم ” گانے میں دیپکا کے زعفرانی ڈریس پر جو تنقید کی جا رہی تھی اور فلم سے گانے کو سنسر کرنے اورزعفرانی رنگ کو ہٹانے کا جو مطالبہ کیا جا رہا تھا اس کو بھی تبدیل نہیں کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپکا کے زعفرانی تیراکی کے لباس نے”بے شرم رنگ” گانے کے فائنل کٹ میں جگہ برقرار رکھی۔ بھارت میں ہندوؤں نے دیپکا کی بکنی کے رنگ پر اعتراض کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ سی بی ایف سی نے پہلے گانے میں کئی تبدیلیاں تجویز کی تھیں، جن میں فلم کی تھیٹر ریلیز سے قبل جزوی عریانیت اور کلوز اپ شاٹس کو ختم کرنا شامل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close