ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کی معروف ڈانسر نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں سےمحسوس ہونےوالی خطرناک علامات کا بتا دیا۔ نورا فتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں مردوں کے حوالے سے خطرے کی علامات بتاتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ “بریک اپ کے بعد کوئی بھی لڑکا کس حد تک کسی لڑکی کو نقصان پہنچا سکتا ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ “سب سے بڑی خطرے کی علامات بار بار غائب ہوجانا ہے، جیسے وہ چند دن آپ سے بات کرے گا اور پھر کچھ دنوں کے لئے غائب ہوجائے گا اور پھر جب دل کرے گا پھر آجائے گا,اس کے علاوہ ایک سے زائد لڑکیوں سے ایک ہی وقت میں بات کرے گا۔میزبان کے ایک سوال کے جواب میں نورا فتحی نے بتایا کہ “جب کسی کا بریک اپ ہوتا ہے تو اس لڑکی کے راز دوسروں کو بتانا اس لڑکی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاسکتا ہے”۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں