کترینہ کیف نے نیا سنگِ میل عبور کر لیا

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 70 ملین ہو گئی ۔بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے70 ملین انسٹاگرام فولورز کا جشن مناتے ہوئے خوبصورت پوز کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ “یہاں آپ دیکھ رہے ہیں میری انسٹافیملی 70 ملین فالورز”۔

مداحوں کے ساتھ اپنے اس سنگ میل کو عبور کرنے کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نےسفید ٹی شرٹ اور نیلی ڈینم جینز پر مشتمل آرام دہ انداز کا انتخاب کیا جس کے باوجود بھی اداکارہ مداحوں کو دلکش بنانے میں کامیاب رہی۔ تصویر میں ان کے لباس کی سادگی ان کے چاہنے والوں کے دلوں کو پگھلا دینے کے لیے کافی تھی۔سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ کترینہ کیف کو ان کے مداح انکے شوہر وکی کوشل کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں ، جبکہ اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی اور وکی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔حالی ہی میں اداکارہ نے اپنے بیوٹی برینڈ “کے بائے کترینہ” کو بھی متعارف کروایا ہے۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو 233 ملین فولورز فولو کر رہے ہیں ، جبکہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا 84 ملین فولورز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کو آخری بار ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کی فلم “فون بھوت” میں دیکھا گیا تھا۔ اداکار ہ اگلی بار فرحان اختر کی فلم “جی لے زرا” میں عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close