رابی پیرزادہ نے اپنی سابقہ زندگی سے متعلق بڑا اعتراف کر لیا

لاہور (پی این آئی) رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا ہے۔رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں اُٹھا سکتا۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت بُری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں، تاہم اب یہ ہی اداکارائیں اپنے آپ سے بہتر لگتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close