راکھی ساونت کے شوہر ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت کی گرفتاری پر ان کے شوہر عادل خان درانی نے خاموشی توڑ دی اور گرفتاری کی خبروں کی نفی کرتے ہوئے شرلین چوپڑا کے دعووں کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے راکھی کی گرفتاری کی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےدعویٰ کیا ہے کہ راکھی کو گرفتار نہیں کیا گیا، وہ اپنی مرضی سے تفتیش کے سلسلے میں تھانے گئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ گرفتاری کی افواہوں سے لاعلم تھے، اگر انہیں علم ہوتا تو وہ پہلے ہی وضاحت پیش کر دیتے۔یادرہے کہ خبریں آئی تھیں کہ راکھی ساونت کو ممبئی کے امبولی تھانے کی پولیس نے 19 جنوری بروز جمعرات کو اداکارہ شیرلین چوپڑا کی شکایت پر گرفتار کیا جنہیں بعد میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا ہے، پولیس نے تھانے میں ان سے کئی گھنٹوں تک تفتیش کی، اس کے علاوہ پولیس نے بتایا کہ راکھی نے اپنا موبائل دے دیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔پولیس کے مطابق راکھی ساونت کو عدالت میں پیش کیے جانے سے قبل ہی انہوں نے ضمانت کے کاغذات دکھائے اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا تاہم اب ان کے شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار نہیں ہوئیں بلکہ خود شامل تفتیش ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close