نورا فتیحی کا جیکولین فرننڈس سے حسد کرنے کا انکشاف

نئی دہلی (پی این آئی) ایک حالیہ پیشرفت میں جہاں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے 200 کروڑ کے بھتہ خوری کے معاملے میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے، ملزم سکیش چندر شیکھر نے دعوی کیا ہے کہ بالی ووڈ رقاصہ نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنینڈس سے حسد کرتی رہی ہیں۔

۔سکیش نے اپنے وکلاء اننت ملک اور اے کے سنگھ کے ذریعے جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ نورا فتحی نے ہمیشہ جیکولین کے خلاف ان کا برین واش کیا، اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ وہ جیکولین کو چھوڑ کر ان سے ڈیٹنگ شروع کر دیں۔ ‘نورا دن میں کم از کم 10 بار مجھے کال کرنے کی کوشش کرتی تھی اور اگر میں کال کا جواب نہیں بھی دیتا تو بھی وہ مجھے کال کرتی رہتی تھی۔سکیش چندر شیکھر نے اپنے بیان میں مزید کہا “چونکہ میں اور جیکولین ایک سنجیدہ رشتے میں تھے، میں نے نورا کو ٹالنا شروع کر دیا، لیکن وہ مجھے فون کر کے پریشان کرتی رہی اور ساتھ ہی، مجھ سے بوبی (نورا کے رشتہ دار) کو میوزک پروڈکشن کمپنی قائم کرنے میں مدد کرنے کو کہتی رہی، جو میں نے کی۔

نورا مجھے ہرمز کے بیگ اور زیورات کی ایک سے زیادہ تصویریں جو وہ چاہتی تھیں بھیجتی تھی ، جو میں نے اسے دیں اور وہ آج تک انہیں استعمال کر رہی ہے۔سکیش نے مطالبہ کیا کہ ہرمز کے جو مہنگے بیگز نورا فتحی کے پاس ہیں، وہ ان میں سے ہر ایک کا بل پیش کرے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ اس کے پاس ایسا کچھ نہیں ہے۔ سکیش چندر شیکھر نے دعویٰ کیا کہ ان بیگوں کی قیمت دو کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close