سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر تنقید، پرینکا چوپڑا تنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں

نیویارک(پی این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سروگیسی کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر کئے جانے والے سوالات پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نےحال ہی میں ایک میگزین کو دیئے انٹرویو میں لوگوں کے جانب سے بےبنیاد باتیں پھیلائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”اگر میں اپنی میڈیکل ہسٹری پبلک کو بتانا نہیں چاہتی اس کا یہ مطلب نہیں کے کوئی کچھ بھی کہتا رہے.

مجھے صحت کے مسائل اور حاملہ ہونے میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا اس لئے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش کا انتخاب کرنا ضروری تھا”۔ پریانکا نے مزید بتایا کہ ” انہوں نے سروگیسی کے ذریعے بچے کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کی تو ان کی سروگیٹ کو بھی صحت کے مسائل پیدا ہونے پر چھٹے مہینے میں ہی بچی کو جنم دینا پڑا۔جب وہ پیدا ہوئی تو میں آپریشن روم میں تھی بچی میرے ہاتھ سے بھی چھوٹی تھی قبل ِ از وقت پیدائش کی وجہ سے بیٹی کو 3 مہینے تک انکیوبیٹر میں رکھا گیا” ۔اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے 40 سالہ اداکارہ نے کہا کہ” آپ مجھے نہیں جانتے میں کس تکلیف سے گزری ہوں یہ آپ نہیں جانتے”۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی جن کی بیٹی مالتی میری کی پیدائش 15 جون کو ہوئی تھی اداکارہ سروگیسی کے ذریعے ماں بنی تھیں جس پر ناقدین کی جانب سے تنقید کی جار ہی تھی کہ اداکارہ خود بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی تھیں اس لئے انہوں اس طریقہ کار کا انتخاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں