بھارتی اداکارہ راکھی ساونت گرفتار

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے کچھ عرصہ قبل شرلین چوپڑا کے خلاف” قابل اعتراض زبان” استعمال کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعدآج گرفتار کر لیا۔اداکارہ راکھی ساونت کو شرلین چوپڑاکیس کے سلسلے میں امبولی پولیس نے 19 جنوری بروز جمعرات کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت اپنے شوہر عادل کے ساتھ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے اپنی ڈانس اکیڈمی کا آغاز کرنے والی تھی،جس سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

اداکارہ شرلین چوپڑا نے راکھی کی گرفتاری سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ “امبولی پولیس نے ایف آئی آر 883/2022 کے سلسلے میں راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا ہے۔ کل راکھی ساونت کی اے بی اے 1870/2022 کو ممبئی سیشن کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔ممبئی پولیس کے مطابق شرلین چوپڑا کی شکایت پر راکھی ساونت کے خلاف متعدد دفعہ آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جس کا ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے اداکارہ راکھی کو گرفتار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close