ایشوریا رائے کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سےناسک میں لینڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا ۔ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ناسک شہر کے قریب سنار ضلع میں موجود اپنی زمین کے پارسل کے لیے غیر زرعی (این اے) ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ملا ہے۔اداکارہ کی جانب سے مہاراشٹر حکّام کو بتایا گیا ہے کہ “وہ اگلے دو دنوں میں ٹیکس کی ادائیگی کر دیں گی”۔

ایشوریہ رائے کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق، انہیں ضلع سنار میں اپنی زمین کے پارسل کے لیے 21,960 بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے اور بقایا رقم این اے ٹیکس کی شکل میں ادا کرنی ہے۔اداکارہ کو یہ رقم 10 دن کے اندر ادا کرنی ہے ، بقایا رقم جوکہ این اے ٹیکس کی شکل میں ادا کرنی ہے وہ ایک سال کی مدت کے لیے ہے۔ رقم ادا نہیں کی گئی تو ان کے خلاف مہاراشٹرا ریونیو قانون 1966 کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کی جائے گی”۔میڈیو رپورٹس کے مطابق ایشوریہ کے علاوہ، 1200سے زائد نادہندگان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جن کے خلاف وصولی جاری مالی سال 2022-23 کے اختتام تک کی جائے گی جوکہ 31 مارچ کو ختم ہوگی۔اداکارہ کے قانونی مشیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ” یہ زمین 2009 میں خریدی گئی تھی۔انہوں نے ان تمام سالوں کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ صرف اس مخصوص تشخیصی سال کا ٹیکس زیر التواء ہے”۔یادر ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو آخری بار گزشتہ سال فلم” پونیئن سیلوان 1 ” میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایتکاری منی رتنم نے کی تھی۔ انہوں نے نندنی اور منداکنی دیوی کا کردار ادا کیا۔ اداکارہ فلم کے سیکوئل “پونیئن سیلوان 2 “میں دوبارہ نظر آئیں گی، جو اپریل 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close