پاکستانی اداکارائوں کی کردارکشی کی مہم کون چلا رہا تھا؟ ایف آئی اے کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے “ایف آئی اے ” نے سوشل میڈیا پر پاکستانی مہم چلانے والوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع کردیاہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ” اداکاراوَں کیخلاف مہم چلانے والے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہو رہے تھے”۔ذرائع کا کہنا ہے کہ “بھارت کے علاوہ لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سے بھی اکاؤنٹس آپریٹ ہوئے ہیں”۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ “منفی مہم چلانے والے مرکزی اکاؤنٹس کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے”۔ یاد رہے کہ کردار کشی کی چلنے والی مہم میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close