بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا بھارتی میوزک ڈائریکٹر اور ہدایتکار کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

ممبئی(پی این آئی) بھارتی اداکارہ ہُما قریشی نے اپنا گانا چوری کرنے پر میوزک ڈائریکٹر امیت تریودی اور ہدایتکار انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔بالی وو ڈ کی مشہور فلم” گینگ آف واسع پور “سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام سٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم “آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت” کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کےخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ” میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے”۔دوسری جانب انوراگ کشپ نے انسٹاگرام پر اداکارہ کی سٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ “ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا”۔ ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ” یقیناََ یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہُما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں”۔یاد رہے کہ انوراگ کشپ کی نئی فلم “آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت” کا ٹیزر کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی کہانی ایک ریڈیو جاکی اور نوجوان لڑکی کے درمیان محبت پر مبنی ہے۔فلم میں الایا ایف اور کرن مہتا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ اسے 3 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close