کردار کشی مہم کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے حفاظتی اقدامات اٹھا لیے

لاہور (پی این آئی )پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں شروع ہونے والے تنازعے کے بعد اپنی حفاظت کیلئے مبینہ طور پر باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔عادل راجہ کی جانب سے کیئے جانے والے مبینہ دعووں کے بعد سوشل میڈیا پر چار پاکستانی اداکاراؤں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں مہوش حیات بھی شامل ہیں تاہم کبریٰ خان نے میدان میں اتر تے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے

جبکہ دوسری جانب مہوش حیات نے مبینہ طور پر اپنی حفاظت کیلئے نجی سیکیورٹی کمپنی سے باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ساتھ ہی اپنی مصروفیات بھی محدود کر دی ہیں۔ اداکارہ مبینہ طور پر حالیہ تنازع کے بعد غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور انہیں حملے کا بھی خدشہ ہے ، باڈی گارڈز چوبیس گھنٹے ان کے ساتھ رہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close