فلمی صنعت کے لیے کون کونسی مراعات کا اعلان کر دیا گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کمیٹی ملک سے قابل نوجوانوں کو تلاش کرے گی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی، شار ٹ فلم کی ٹریننگ کیلئے ایوارڈز کی تعداد 15سے بڑھا کر 30کر دی گئی ہے جن کے مکمل اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی۔

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمچور فلم فیسٹیول 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے اور نوجوان نسل میں ہی ملک کو اقبال اور قائداعظم کا حقیقی پاکستان بنا سکتی ہے ، نوجوان نسل ہی ملک کی تاریخ و سیاحت کو آگے بڑھا سکتی ہے،پاکستان کی ترقی کی کنجی بھی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اپنی محنت کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیںاور پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ہندوستان میں دیکھے جاتے تھے اور اعلیٰ پا ئے کی فلمیں بنا کرتی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹکمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں جو پورے ملک سے قابل نوجوانوں کو تلاش کرے گی اور ملکی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم نے شارٹ فلم کی ٹریننگ کیلئے ایوارڈز کی تعداد 15سے بڑھا کر 30کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مکمل اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی جس کیلئے ڈالرز بھی ملک میں آ جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close